ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت

Mon, 12 Feb 2018 21:09:20    S.O. News Service

نیویارک 12فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی معروف پاکستانی ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک بہت بڑی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے پیر بارہ فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق انٹونیو گوٹیرش نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عشروں تک انتھک محنت کرنے والی ’عظیم القامت کارکن‘ عاصمہ جہانگیر کی موت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری عمر ’ہر کسی کے لیے انصاف اور مساوات کی جنگ‘ بڑی ہمت سے لڑی اور کبھی حوصلہ نہ ہارا۔


Share: